پارلیمنٹ میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے شور شرابے پرعمران خان کی اسد عمر کو مبارکباد

آج کے اجلاس کا تیا پانچہ ہوگیا اور جھگڑے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کرنا پڑا، عمران خان کا اسد عمر سے مکالمہ


ویب ڈیسک October 06, 2016
جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان الزامات لگائے گئے تھے فوٹو: فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان الزام تراشی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسد عمر کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے موقف کو درست قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے قبل عمران خان اور اسد عمر کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان تلخ کلامی پر بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنما اسد عمر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دیکھا آج (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی والے آپس میں لڑپڑے جس پر اسد عمر نے مسکراتے ہوئے تعجب کا اظہار کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پارلیمنٹ میں مشاہد اللہ کی تقریر پر شور شرابہ

چیرمین تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہ جانے کے فیصلے پر اپنے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے اسد عمر سے کہا کہ کیا تمہیں نہیں پتہ آج کے اجلاس کا تیا پانچہ ہوگیا اور جھگڑے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

واضح رہے وزیراعظم نے گزشتہ روز مسئلہ کشمیر اور بھارتی جارحیت پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا جس میں پاکستان تحریک انصاف نے شرکت سے انکار کردیا تھا جب کہ آج ہونے والے اجلاس میں دونوں جماعتوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |