نوجوان گہرے اور عمر رسیدہ افراد ہلکے رنگوں کو ترجیح دیتے ہیں

خواتین مول تول کرنے میں ماہر جبکہ مرد زیادہ حجت کیے بغیر ہی کپڑا خرید لیتے ہیں


Business Reporter July 25, 2012
ادھیڑ عمر اور عمر رسیدہ افراد ہلکے رنگوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ فوٹو: محمد نعمان

نوجوانوں کی اکثریت گہرے رنگوں کے کاٹن سوٹ پسند کررہی ہے جبکہ ادھیڑ عمر اور عمر رسیدہ افراد ہلکے رنگوں کو ترجیح دیتے ہوئے زیادہ تر واش اینڈ ویئر کپڑا خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں،

زیادہ تر افراد کیلیے کپڑے کی خریداری خواتین ہی کرتی ہیں جوکپڑے کی رنگت کے ساتھ پائیداری کو بھی مدنظر رکھتی ہیں، کپڑا فروش دکانداروں کے مطابق خواتین مول تول کرنے میںماہر ہوتی ہیں جبکہ مرد حضرات زیادہ حجت کیے بغیر کپڑا خرید لیتے ہیں، خواتین دو سوٹ خریدنے کے لیے بھی تھان کے تھان کھلوادیتی ہیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں