ماہرہ اور فواد خان کی فلموں پر بھارت میں پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے بعد سینما مالکان بھی پاکستانی اداکاروں کی فلموں پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے بعد سینما مالکان بھی پاکستانی اداکاروں کی فلموں پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI:
پاکستانی اداکار ماہرہ خان نے بالی ووڈ فلم ''رئیس'' میں شاہ رخ خان کے مد مقابل کردار ادا کیا جب کہ فواد خان فلم ''اے دل ہے مشکل'' میں ایشوریا رائے اور رنبیر کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی لیکن بھارت میں بڑھتی ہوئی پاکستان دشمنی کے باعث اب دونوں فلموں پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنے اور ان کی فلموں کی ریلیز روکنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بھی پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز پر پابندی لگادی لیکن اب بھارت میں فواد خان اور ماہرہ خان کی فلموں پر بھی پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینما اونرز ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا(سی او ای اے آئی) نے کل اجلاس طلب کیا ہے جس میں پاکستانی اداکاروں کی ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلموں پر پابندی کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد شاہ رخ خان کی فلم ''رئیس'' اور کرن جوہر کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے جس میں پاکستانی اداکاروں فواد اور ماہرہ نے اداکاری کی ہے۔

دوسری جانب ایسوسی ایشن کے صدرنتین دتر کا کہنا تھا کہ کل کے اجلاس میں پاکستانی فنکاروں کی فلموں پر پابندی لگانے یا نہ لگانے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا جب کہ فیصلہ کرتے ہوئے عوامی خواہشات اورجذبات کو مد نظر رکھا جائے گا۔
Load Next Story