انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل بنگلادیشی کمانڈوز کی گراؤنڈ میں فوجی مشقیں

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے فوجی مشقیں کرانے کا مقصد انگلش کھلاڑیوں کو سیکیورٹی سے متعلق اعتماد دلانا ہے۔


ویب ڈیسک October 06, 2016
بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے فوجی مشقیں کرانے کا مقصد انگلش کھلاڑیوں کو سیکیورٹی سے متعلق اعتماد دلانا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

سیکیورٹی خدشات کے باوجود انگلش کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے ڈھاکا میں موجود ہے جہاں میچ سے قبل بنگلادیشی اسپیشل کمانڈوز نے مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لئے گراؤنڈ میں فوجی مشقیں کیں۔

بنگلادیش اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا تاہم میچ سے قبل بنگلادیش کے اسپیشل کمانڈوز نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ڈھاکا کے ایک مقامی کرکٹ اسٹیڈیم میں فوجی مشقیں کیں۔ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے فوجی مشقیں کرانے کا مقصد انگلش کھلاڑیوں کو سیکیورٹی سے متعلق اعتماد دلانا ہے۔



فوجی مشقوں میں آپریشنل کمانڈوز اور ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔ مشقوں کے دوران کمانڈوز نے ہیلی کاپٹر سے اترنے اور کھلاڑیوں کو کسی بھی خطرے کی صورت میں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ کیا۔



اس سے قبل انگلش ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے بنگلادیش کے دورے پر جانے سے معذرت کرلی تھی جس پر انگلینڈ اور بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے تھے تاہم بنگلادیشی بورڈ کی ڈپلومیسی کے بعد انگلش بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ بنگلادیش کے لئے راضی کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں