آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا اٹک میں پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ

پاک فوج کے سربراہ نے مشقوں میں شریک افسران اورجوانوں کے عزم کوسراہا۔


ویب ڈیسک October 06, 2016
پاک فوج کے سربراہ نے مشقوں میں شریک افسران اورجوانوں کے عزم کوسراہا۔ فوٹو؛ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹک کے قریب جاری پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں ''دروزبہ'' کا معائنہ کیا اور مشقوں میں شریک افسران اورجوانوں کے عزم کوسراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ جنگ کا تجربہ پاک فوج کو ہے، یہ ایک سخت جان اور تجربہ کار لڑاکا فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشقوں سے دونوں ممالک کی افواج کو سیکھنے کا موقع ملے گا، مشترکہ فوجی مشقیں دونوں افواج کی صلاحیتوں کیلئے اہم ہیں ان سے انسداد دہشت گردی کے تجربات کے تبادلے میں مدد ملے گی۔

آرمی چیف نے روسی فوج کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج کا شمار اچھی افواج میں ہوتا ہے ،دونوں ملکوں کی افواج کے تجربات سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فائدہ اٹھائیں گے۔ دورے کے موقع پر راحیل شریف نے دونوں ممالک کے فوجیوں سے ملاقات بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں