مودی فوجیوں کی لاشوں پر دلالی کر رہے ہیں راہول گاندھی

فوجیوں کی لاشوں پر لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش ہورہی ہے، رہنما کانگریس پارٹی


ویب ڈیسک October 06, 2016
فوجیوں کی لاشوں پر لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش ہورہی ہے، رہنما کانگریس پارٹی. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارتی حکومت کے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کے بے بنیاد دعوے کا ساتھ دینی والی کانگریس پارٹی بھی اب مودی سرکار کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے جب کہ راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت ہمارے فوجیوں کی لاشوں پر دلالی کررہی ہے۔

لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود میں سرجیکل اسٹرائیکس کا کھوکھلا دعویٰ مودی سرکار کے حلق میں پھنس گیا کیوں کہ بھارتی حکومت اب نا اپنے جھوٹ کا اعتراف کر سکتی ہے اور نا اپوزیشن کو کوئی ثبوت دے سکتی ہے اور ایک کے بعد ایک بھارتی سیاستدان نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس کا ثبوت مانگ رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال کے بعد کانگریس رہنما راہول گاندھی بھی مودی سرکار پر چڑھ دوڑے جن کا کہنا ہے کہ مودی حکومت فوجیوں کی لاشوں کی دلالی کررہی ہے اور فوجیوں کی لاشوں پر لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش ہورہی ہے، ہمیں سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے ثبوت فراہم کئے جائیں۔

دوسری جانب کانگریس کے ہی رہنما سنجے نروپم نے سوال اٹھایا کہ سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق ڈی جی ایم کو پریس کانفرنس پر کس نے مجبور کیا اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیئے کیوں کہ اس سے قبل بھی سرجیکل اسٹرائیک ہوتی رہی ہیں لیکن کبھی کسی ڈی جی ایم او نے پریس کانفرنس نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عنقریب دو ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر عوام کی ہمدرریاں حاصل کرنے کے لئے مودی سرکار نے ڈی جی ایم او کو پریس کانفرنس کے لئے مجبور کیا۔

ادھر بھارتی پنجاب کےسابق وزیراعلی امریندرسنگھ نےمیڈیا کےساتھ بارڈرپرجاکربھارتی سرجیکل اسٹرائیک کابھانڈا پھوڑدیا جن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی سرجیکل اسٹرائیک کی سیاست کی آڑ میں یوپی اور پنجاب کا الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں