وزیراعلیٰ سندھ کا عزیز آباد سے اسلحہ پکڑنے والی پولیس ٹیم کیلیے 50 لاکھ انعام کا اعلان

سید مراد علی شاہ نے عزیز آباد سے پکڑے گئے اسلحہ کی پولیس حکام سےرپورٹ بھی طلب کرلی۔


ویب ڈیسک October 06, 2016
وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز اور آئی جی نے ملاقاتیں کی جس میں محرم الحرام کی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی۔ فوٹو؛ فائل

WASHINGTON: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عزیز آباد سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد كرنے والی پولیس پارٹی كے 50 لاكھ روپے انعام كا اعلان کیا ہے۔

كراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اكبر نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات كی جس میں محرم الحرام كی سیكیورٹی، امن وامان كی صورت حال اور دیگر معاملات پر بات چیت كی گئی۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے بھی ملاقات كی، دونوں ملاقاتوں میں محرم الحرام كے حوالے سے سیكیورٹی كے انتظامات سے متعلق بات چیت كی گئی۔

اس موقع پر كراچی كے علاقے عزیز آباد سے بڑی تعداد میں اسلحہ پكڑنے كے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے كہا كہ انہیں اس سلسلے میں جلد رپورٹ پیش كی جائے۔ وزیراعلیٰ نے عزیز آباد كے علاقے میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد كرنے والی پولیس پارٹی كے 50 لاكھ روپے انعام كا اعلان بھی كیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں