متحدہ کے وفودکی علما سے ملاقاتیںقائدکے بیانات پیش کیے

سیاسی و مذہبی جماعتوںکو اختلافات بالائے طاق رکھ کرملک وقوم کیلیے سوچنا ہوگا


Express Desk July 25, 2012
سیاسی و مذہبی جماعتوںکو اختلافات بالائے طاق رکھ کرملک وقوم کیلیے سوچنا ہوگا۔ فوٹو ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے دیے گئے بیانات کے حوالے سے ملک بھرکے سیاسی و مذہبی رہنمائوں ،مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام،اساتذہ کرام اوراقلیتی برادری کے اکابرین سے ایم کیوایم کے وفود کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ایک وفد صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد،صوبائی وزیرعبد الحسیب،ایم کیو ایم علما کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و اراکین کے ہمراہ اسکالرو مذہبی رہنما علامہ عباس کمیلی اورعلامہ اکرام ترمذی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،

اسی طرح صوبائی وزیرعبد الحسیب نے ایم کیو ایم علما کمیٹی کے جوائنٹ انچارج واراکین کے ہمراہ خطیب مولانا اسد دیوبندی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پرخطیب مولانا اسد دیوبندی ، علامہ عباس کمیلی ،علامہ اکرام ترمذی نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم اور اس کے قائد نے ہمیشہ مشکل اورکٹھن حالات میں ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلیے اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا،

اس موقع پر ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقاتوں میں قائد تحریک الطاف حسین کے حالیہ بیان کی کاپی پیش کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اس قدر خراب ہے کہ آنے والے کئی سال تک ہم ان مسائل سے نکلنا بھی چاہیں تو یہ آسان نہ ہوگا ،اس سلسلے میں پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنے اختلافات بالائے طاق رکھ کر ملک و قوم کیلیے سوچنا ہوگا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں