کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی کارروائی ایک ملزم ہلاک اور 2 فرار

ہلاک ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے استاد تاجو گروپ سے ہے، ترجمان رینجرز

ہلاک ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے استاد تاجو گروپ سے ہے، ترجمان رینجرز فوٹو؛ فائل

لیاری کے علاقے سنگولین میں رینجرز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے لیاری کے علاقے سنگولین اور میرا ناکہ میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی سیل کیا گیا تاہم اس دوران سنگولین میں رینجرز اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک ملزم ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سنگولین میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والے ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے استاد تاجو گروپ سے ہے جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
Load Next Story