پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گوٹریز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نامزد

پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیوگوٹریز کو سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر نامزد

انٹونیوگوٹریز انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی اور پرتگالی زبانیں روانی سے بولتے ہیں۔ فوٹو: فائل

پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گوٹریز اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل نامزد کر دیے گئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیوگوٹریز کو سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر نامزد کیا ہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کی 193رکنی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر ان کو عالمی ادارے کا سربراہ بنانے کی حمایت کی تھی۔


انٹونیو گوٹریز پرتگال کی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی اور پرتگالی زبانیں روانی سے بولتے ہیں۔ وہ 10سال تک اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین بھی رہ چکے ہیں۔ وہ رواں سال کے آخر میں بانکی مون کی دوسری 5 سالہ مدت پوری ہونے کے بعد اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

 
Load Next Story