پتوکی میں فیکٹری بس ٹرین کی زد میں آنے سے 5 افراد جاں بحق 25 زخمی

حادثے کے وقت پھاٹک کھولنے والا سو رہا تھا، ذرائع


ویب ڈیسک October 07, 2016
پولیس نے بس کو پھاٹک سے ہٹا کر ریلوے لائن کو ٹرین کی آمدروفت کے لئے کلیئر کر دیا۔ فوٹو: این این آئی

لنڈا پھاٹک پر فیکٹری کی بس ٹرین کی زد میں آنے سے 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پتوکی میں ریلوے پھاٹک بند کرنے والے کی مبینہ غفلت کے باعث فیکٹری کی بس لنڈا پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت پھاٹک بند کرنے والا سویا ہوا تھا جب کہ ٹرین کی لائٹس بھی بند تھی جس کے باعث فیکٹری کی بس ٹرین کی زد میں آ گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فتح جنگ کے قریب ٹرین کی گاڑی کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث معمولی زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال پتوکی جب کہ شدید زخمیوں کو لاہور کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ریلوے پولیس نے بس کو پھاٹک سے ہٹا کر ریلوے لائن کو ٹرین کی آمدروفت کے لئے کلیئر کر دیا ہے جب کہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں