اوم پوری کے خلاف بغاوت کا ایک اورمقدمہ درج

اوم پوری نے ٹی وی چینل پراپنے ملک اور اس کی فوج کے خلاف بات کرکے بغاوت کی ہے، درخواست میں موقف

اداکار کے خلاف درخواست گاندھی نگرپولیس اسٹیشن میں ایک ورکر شنکر گورا کی جانب سے درج کرائی گئی ہے۔فوٹو: فائل

DHAKA:
بھارتی فوجی اہلکارکے خلاف بولنے پربھارتی اداکاراوم پوری کے خلاف بغاوت کا ایک مقدمہ تو پہلے ہی درج ہوچکا تھا تاہم اداکارکے خلاف ایک اور مقدمہ درج ہوچکا ہے۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاراوم پوری نے پاکستان کے حق میں آوازکیا بلند کی ان کے خلاف بھارتی آپے سے باہرہی ہوگئے ہیں۔ اداکار کے خلاف پہلے ہی ممبئی کے اندھیری پولیس اسٹیشن میں مقامی شہری کی جانب سے بغاوت کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا تاہم اب اداکار کے خلاف ایک اور درخواست گاندھی نگرپولیس اسٹیشن میں شنکر گورا نامی شخص کی جانب سے درج کرائی گئی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں:اوم پوری کے خلاف بھارت میں بغاوت کا مقدمہ درج

درخواست میں کہا گیا تھا کہ اداکاراوم پوری نے پروگرام میں بھارت اوربھارتی فوج کے خلاف بولا ہے جس کی بنیاد پر ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔ مقدمے کے حوالے سے اے ایس آئی سوبھاش چاند کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکارکی ہلاکت پراداکارکے توہین آمیزجملوں کے خلاف جمع کرائی گئی درخواست پربغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد اداکارکی جانب سے معافی بھی مانگی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو مجھے بالکل معاف نہیں کرنا چاہیئے میں قوم سے التجا کرتا ہوں کہ مجھے سخت سزا دی جائے۔
Load Next Story