ری پبلکن پارٹی کے 30 سابق اراکین کانگریس کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

جو شخص اپنی فوج کے خلاف بیانات دینے سمیت مذہبی منافرت پھیلاتا ہے وہ امریکی صدر بننے کا اہل نہیں، پارٹی اراکین


ویب ڈیسک October 07, 2016
جو شخص اپنی فوج کے خلاف بیانات دینے سمیت مذہبی منافرت پھیلاتا ہے وہ امریکی صدر بننے کا اہل نہیں، پارٹی اراکین ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ری پبلیکن پارٹی کے 30 سابق اراکین کانگریس نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کااعلان کردیاہے۔

ری پبلکن پارٹی کے 30 سے زائد سابق اراکین کانگریس نے اپنے دستخطوں کے ساتھ سے ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے پارٹی منشور کا مذاق اڑایا ہے لہذا ٹرمپ کسی صورت بھی امریکہ کے صدر بننے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ جو شخص معذروں کا احترام نہیں کرتا اور اپنی فوج کے خلاف بیانات دینے سمیت مذہبی منافرت پھیلاتا ہے کسی بھی صورت امریکی صدر بننے کا کبھی بھی اہل نہیں ہوسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں