اسلام آباد میں 179غیررجسٹرڈ مدارس چل رہے ہیں وزارت داخلہ کی تصدیق

ایک سال کے دوران کسی مذہبی تنظیم پر پابندی عائد نہیں کی گئی، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک October 07, 2016
نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے نیکٹا نے 22 اجلاس منعقد کیے، وزارت داخلہ فوٹو: فائل

وفاقی وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ اسلام آباد میں چلنے والے مدارس میں سے 179 غیر رجسٹرڈ ہیں۔

قومی اسمبلی میں وفاقی دارالحکومت میں مدارس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ اسلام آباد میں کل 354 مدارس چل رہے ہیں جن میں 179 غیررجسٹرڈ ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک سال میں کسی مذہبی تنظیم پرپابندی عائد نہیں کی گئی اوررواں مالی سال سول آرمڈ فورسز کو اسلحہ اورٹرانسپورٹ کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے۔ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے نیکٹا نے 22 اجلاس منعقد کیے، جن میں سے وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں 3، وزیرداخلہ کی زیرصدارت 5 جب کہ وزیرمملکت برائے داخلہ نے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں