انڈس اسپتال میں بچی کے دل میں سوراخ کا پہلا کامیاب آپریشن

3سوبستروں پرمشتمل بچوں کے علاج کیلیے جدیداسپتال قائم کررہے ہیں، اسپتال انتظامیہ


Staff Reporter July 25, 2012
انڈس اسپتال میں بچوں میں امراض قلب اور پیدائشی طور پر دل میں سوراخ کے علاج کی سہولتوںکی فراہمی شروع کردی گئی ہے

کورنگی میں انڈس اسپتال میں پہلی بار بچوں میں امراض قلب اور پیدائشی طور پر دل میں سوراخ کے علاج کی سہولتوںکی فراہمی شروع کردی گئی اور اس سلسلے میں گذشتہ روز ا سپتال میں دل میں سوراخ والی 11سالہ بچی کا پہلا کامیاب آپریشن بھی کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے انڈس اسپتال میں بچوںکے دل میں سوراخ، دل کے والوکی تنگی سمیت امراض قلب کے علاج کیلیے3سو بستروں پر مشتمل جدید اسپتال کا ماسٹر پلان بھی تیارکرلیا۔

ایک ارب روپے مالیت سے پاکستان میں بچوںکی بیماریوں کے علاج کے لیے پہلا اسپتال قائم کیا جائے گا ،ا سپتال کے سربراہ پروفیسر عبدالباری خان نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انڈس اسپتال میں پہلی بار پیدائشی طور پر دل میں سوراخ اور وال کی تنگی کے علاج کی سہولتیں فراہم کردی گئی ہے،اب ایسے مریضوں کے والدین کو بھارت جاکر علاج کی ضرورت نہیں پڑے گی ، انھوں نے کہا کہ اسپتال میں اپنی نوعیت کا پہلاآپریشن 11سالہ بچی کا کیا گیا ، اسپتال میں بچوںکے لیے کارڈیک سرجری کا پہلا آپریشن آغا خان اسپتال کی ماہر اطفال کارڈیک پروفیسر مہناز عتیق اور انڈس اسپتال کے ڈاکٹر اختر عزیزکی سربراہی میں ماہرین اور تربیت یافتہ پیرامیڈیکل عملے کی ٹیم تشکیل دی گئی

جس نے پہلی بار بلامعاوضہ کامیاب سرجری کی،ڈاکٹر عبدالباری خاں نے بتایا کہ انڈس اسپتال میں بچی کی سرجری کے بعد بچوں کے دل میں سوراخ اور وال کی تنگی کے علاج اوردیگر طبی سہولتوں کی بلامعاوضہ فراہمی شروع کردی گئی ہے جس کے بعد کوئی بھی متا ثرہ پاکستانی بچے کو بھارت جاکر علاج کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی ،دل میں پیدائشی سوراخ اور وال کی تنگی کی اوپی ڈی ہر ہفتہ کو اسپتال میں شروع کردی ہے، انھوں نے بتایا کہ اسپتال کی انتظامیہ نے انڈس اسپتال میں بچوںکی تمام بیماریوںکے علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے 3سو بستروں پر مشتمل بچوںکا علیحدہ سے جدید ترین اسپتال کا ماسٹر پلان تیارکیا جارہا ہے

جس کا تخمینہ ایک ارب روپے لگایا گیا ہے جہاں بچے کو تمام جدید طبی سہولتیں مفت فراہم کی جائیںگی ،انھوں نے کہا کہ اس سے قبل اسپتال میںامراضِ قلب کا شعبہ قائم کیا گیاجہاں بلامعاوضہ انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی اور اوپن ہارٹ سرجری بھی کی جارہی ہے ، انھوں نے کہا کہ اسپتال میں بچوںکے کارڈیک سرجری کا علیحدہ سے یونٹ قائم کردیاگیا ہے، انھوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے میں 12بچے پیدائشی طور پر دل میں سوراخ اور وال کی تنگی کا مرض لیکر پیداہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں