گلوکار طاہر شاہ کا گانا ’اینجل‘ امریکی اپیکس ایوارڈ کے لیے نامزد

’’اینجل‘‘ کو یوٹیوب، فیس بک، ساؤنڈ کلاؤڈ اور ویمیو پر ایک کروڑ ہٹس مل چکے ہیں، منیجر طاہر شاہ


ویب ڈیسک October 07, 2016
طاہر شاہ کے گانے اینجل کو ایک کروڑ ہٹس مل چکے ہیں، منیجر سید افعان۔ فوٹو : فائل

گلوکار طاہر شاہ کے مشہور گانے 'اینجل' کو اپیکس ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔

اپنے منفرد اور انوکھے گانوں کی وجہ سے بہت جلد اور مختصر عرصے میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں نام کمانے والے طاہر شاہ کو کون نہیں جانتا، ان کے گانوں نے نہ صرف سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی بلکہ بھارتی اداکاروں نے بھی ان کے گانے کی خوب پذیرائی کرتے ہوئے اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے طاہر شاہ کا روپ دھارلیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی ٹو آئی کے بعد طاہر شاہ کا ''اینجل''

اور اب خبر یہ ہے کہ طاہر شاہ کے گانے 'اینجل' کو اپیکس ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے، طاہر شاہ کے منیجر سید افعان کا کہنا ہے کہ طاہر شاہ کے گانے اینجل کو ایک کروڑ ہٹس مل چکے ہیں جو یوٹیوب، فیس بک، ساؤنڈ کلاؤڈ اور ویمیو پر لوگوں کی جانب سے پسند کرنے پر ملے ہیں لہذا ان کے گانے کو اپیکس ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔ سید افعان کا کہنا ہے کہ آئی ٹو آئی کو 70 لاکھ ہٹس مل چکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ''آئی ٹو آئی'' گانے پر امریکا میں ''پریسٹیج ایوارڈ''

واضح رہے کہ طاہر شاہ کے گانا 'آئی ٹو آئی ' سوشل میڈیا پربے حد مقبول ہوا تھا جس پر انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ امریکا میں ان کے گانے ''آئی ٹو آئی'' کو ''پریسٹیج ایوارڈ'' سے نوازا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |