کولمبیا میں خانہ جنگی رکوانے پر کولمبین صدر امن کے نوبل انعام کے حقدار قرار

جوآن مائنویل کی کوششوں سے کولمبیا میں فارک گوریلوں اور کولمبین حکومت کے درمیان امن کا معاہدہ طے پایا تھا

نوبل امن انعام برائے 2016 کے حقدار، کولمبین صدر جوآن مانوئیل سانتوس۔ (فوٹو: فائل)

ناروے کی نوبل امن کمیٹی نے اس سال امن کے نوبل انعام کا حقدار کولمبین صدر جوآن مانوئیل سانتوس کو قرار دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جوآن مائنویل کی کوششوں سے کولمبیا میں فارک (FARC) گوریلوں اور کولمبین حکومت کے درمیان امن کا معاہدہ طے پایا اور یوں پچاس سال سے جاری اُس خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا جس کے باعث کم از کم 220,000 کولمبیائی باشندے ہلاک جبکہ 60 لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے۔


یہ نوبل انعام کولمبیائی عوام اور وہاں تمام سیاسی جماعتوں کی ''ہمت، صبر اور تحمل کا اعتراف بھی ہے جنہوں نے بدترین مشکلات اور مسائل کے باوجود امن کی امید برقرار رکھی، اور امن عمل میں اپنا کردار ادا کیا،'' نوبل کمیٹی کی پریس ریلیز میں کہا گیا۔

اس اعلامئے میں کولمبین خانہ جنگی کے متاثرین اور ہلاک شدگان کے لواحقین کو بھی بطورِ خاص خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
Load Next Story