دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم سے فواد خان کا کردار کاٹ دیا گیا

فلم کی ریلیز میں کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں چاہتا تھا اس لیے فواد کے مناظر ہٹائے، ہدایتکار کا اعتراف


ویب ڈیسک October 07, 2016
اداکار نے فلم میں بھارتی کرکٹرویرات کوہلی کا کردارنبھاتے ہوئے کچھ مناظرعکسبند کرائے تھے، فوٹو: فائل

اڑی حملے کے بعد بالی ووڈ اداکار فواد خان کوبھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جہاں وہ اپنی نئی آنے والی فلموں کی بھی پروموشن نہیں کرپارہے ہیں جب کہ دھونی کی زندگی پربننے والی فلم سے بھی ان کا کردار کاٹ دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے اداکارفواد خان اس وقت سب سے زیادہ ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

اداکارنے دھونی کی زندگی پربننے والی فلم "ایم ایس دھونی دا ان ٹولڈ اسٹوری" میں فواد خان نے بھارتی کرکٹرویرات کوہلی کا کردارنبھاتے ہوئے کچھ مناظرعکسبند کرائے تھے، ان مناظرمیں دھونی اورویرات کے درمیان دوستی کو بھی اجاگرکیا گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کرن جوہر نے فواد خان کوفلم کی تشہیری مہم سے الگ کردیا

فلم کے ہدایتکارنیرج پانڈے کا کہنا ہے کہ فلم سے وہ تمام مناظرہٹادیئے گئے ہیں جن میں اداکارفواد خان تھے کیونکہ فلم کے ریلیزمیں کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں چاہتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں