حکومت کا 9 اور 10محرم کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

عاشورہ محرم کی مناسبت سے 11 اور 12 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی


ویب ڈیسک October 07, 2016
عاشورہ محرم کی مناسبت سے 11 اور 12 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی فوٹو:فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 9 اور 10 محرم الحرام کی مناسبت سے 11 اور 12 اکتوبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 9 اور 10 محرم الحرام کی مناسبت سے 11 اور 12 اکتوبر بروز منگل اور بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کی منظوری دے ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں 9 اور 10 محرم الحرام کے روز مخصوص اوقات میں موبائل فون سروس بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ فوج کو بھی الرٹ رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں