پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹ لسٹ جاری سلمان اور آصف بھی شامل

کھلاڑیوں کو 3 کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے اور پلیئرز کی ڈرافٹنگ کا عمل 19 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔


ویب ڈیسک October 07, 2016
کھلاڑیوں کو 3 کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے اور پلیئرز کی ڈرافٹنگ کا عمل 19 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔ فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لئے ڈرافٹ لسٹ جاری کردی گئی جب کہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل 19 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے دوسرے ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹ لسٹ جاری کردی جب کہ انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو 3 مختلف کیٹیگریز پلاٹینئم، گولڈ اور ڈائمنڈ کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائمنڈ اور پلاٹینئم کیٹیگری میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں جب کہ ان ہی دو کیٹیگریز میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی زیادہ تعداد ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں 33 کھلاڑی شامل ہیں جن میں بریڈ ہیڈن، کرس جورڈن، جیمز اینڈرسن، لیوک رائٹ، معین علی، روی بوپارہ، نتھن میکولم، انور علی، یاسرشاہ، کامران اکمل، محمد عرفان، محمد رضوان، محمدعامر، شرجیل خان، سہیل تنویر اور دیگر شامل ہیں۔

پلاٹینئم کیٹیگری میں 28 کرکٹرز شامل ہیں جن میں شین واٹسن، شکیب الحسن، ایلکس ہیلز، این مورگن، کیون پیٹرسن، اسٹورٹ براڈ، برینڈن میکولم، کمارسنگاکارا، لیستھ ملنگا، جے وردھنے، اینڈیو رسل، کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈیوائن براوو، مصباح الحق، احمد شہزاد، محمد حفیظ، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، شعیب ملک، عمر اکمل، وہاب ریاض اور یونس خان شامل ہیں۔

گولڈ کیٹیگری میں سلمان بٹ، محمد آصف، عماد وسیم، محمد نواز، خالد لطیف، سعید اجمل اور جنید خان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں