کالعدم القاعدہ کراچی کے کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد گرفتار سی ٹی ڈی

دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور بھاری ہتھیار برآمد، ایس ایس پی سی ٹی ڈی 


ویب ڈیسک October 07, 2016
دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور بھاری ہتھیار برآمد، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

سی ٹی ڈی نے محرم الحرام میں تخریب کاری کا دوسرا بڑا منصوبہ ناکام بنتے ہوئے کالعدم القاعدہ کراچی کے کمانڈر سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد کے مطابق مقابلے کے بعد کالعدم القاعدہ کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور بھاری ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی نے دعویٰ کیا کہ گرفتار دہشت گردوں میں کالعدم القاعدہ برصغیر کراچی کا مفرور امیر فیض الرحمان عرف دانیال بھی شامل ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ دہشت گردوں نے محرم کے دوران بم دھماکوں کا منصوبہ بنایا تھا جس کے لیے انہوں نے خودکش بمبار بھی تیار کیے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے ایم پی اے منظر امام کے قتل اور تھانوں پر حملوں کا بھی اعتراف کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام نے تمام دہشت گردوں کو میڈیا کے سامنے مخصوص لباس میں پیش کیا جب کہ ان کے چہرے بھی ڈھانپے ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں