کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

ڈبل سواری پر پابندی 10 محرم الحرام تک عائد رہے گی، ترجمان سندھ پولیس

ڈبل سواری پر پابندی 10 محرم الحرام تک عائد رہے گی، ترجمان سندھ پولیس، فوٹو؛ فائل

محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہوگیا جب کہ رینجرز نے شہریوں کو شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی محرم میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی جو کراچی سمیت سندھ بھر میں لگائی گئی ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق شروع ہوگیا جب کہ ڈبل سواری پر پابندی 10 محرم تک رہے گی۔


دوسری جانب رینجرز نے بھی یوم عاشورہ پر پر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری یوم عاشورہ کے روز شناختی کارڈ اور گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھیں، شہریوں کی شناخت کے لیے اسپیشل شناختی مشینیں نصب کی گئی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع قریبی چیک پوسٹ پر دیں۔

Load Next Story