جمشید جان محمد نے فلم ’’جوانی لے ڈوبی‘‘ کی تیاری شروع کردی

میوزک کا پہلا مرحلہ بھارت میں مکمل کرلیا تھا دوسرا جلد کراچی میں مکمل ہوگا


Cultural Reporter October 08, 2016
رائٹرز کا ایک بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو فلم کی کہانی، مکالمے اور اسکرین پلے لکھنے میں مصروف ہے۔ فوٹو: فائل

فلم ''سوال سات سو کروڑ ڈالر'' سے شہرت حاصل کرنے والے ہدایتکار جمشید جان محمد ان دنوں اپنی نئی فلم''جوانی لے ڈوبی'' کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس فلم کامیوزک کا پہلا مرحلہ بھارت میں جاکر مکمل کرلیا تھا جب کہ کراچی میں جلد میوزک کا دوسر امرحلہ مکمل کیا جائے گا،اس فلم میں پاکستانی اور بھارت سنگرز نے گیت گائے ہیں۔

فلم کی کہانی کے لیے رائٹرز کا ایک بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو فلم کی کہانی، مکالمے اور اسکرین پلے لکھنے میں مصروف ہے،انھوں نے کہ اس ماہ کے آخر میں فلم کی کاسٹ کا بھی اعلان کردیا جائے جس میں پاکستانی اور بھارتی فنکار شامل ہوں گے،جن سے معاملات طے پا چکے ہیں لیکن ابھی ان کے نام کا اعلان کرنا مناسب نہیں۔

جمشید جان محمد نے کہا کہ ہمیں صرف پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بہتری کے لے سوچ پیدا کرنی چاہیے، فنکاروں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں وہ صرف فنکار ہیں اور فنکار ہی رہ کر کام کرنا چاہتے ہیں،انھوں نے کہ اس فلم کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں کی جائے گی جس کا اعلان بھی ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔