امریکا صحت کے شعبے میں تعاون جاری رکھے گا رچرڈ اولسن

یوایس ایڈاور محکمہ صحت مشترکہ منصوبوں پر کام کررہے ہیں، امریکی سفیر.


Staff Reporter December 12, 2012
امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور ڈاکٹر صغیر احمد جناح اسپتال میں گائنی وارڈ کا افتتاح کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: امریکا پاکستان میں صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبے میں مالی معاونت فراہم کررہا ہے۔

یوایس ایڈاور محکمہ صحت صوبے کے عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلیے مشترکہ منصوبوں پر کام کررہے ہیں، یہ بات امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور صوبائی وزیر صحت داکٹر صغیراحمد نے منگل کو جناح اسپتال میںیو ایس ایڈکے اشتراک سے قائم کیے جانے والے گائنی یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین، سیکریٹری صحت آفتاب کھتری، اسپتال کی ایگزیکٹوڈائریکٹر پروفیسر تسنیم احسن، جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا کا جناح اسپتال سے 1959 سے تعلق قائم ہے اورامریکا پاکستان میں صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبے میں معاونت فراہم کرتا رہے گا، تقریب سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ زچہ اوربچہ کی صحت صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے عالمی اداروں کے تعاون سے کئی منصوبوں پر عمل کیا جارہا ہے، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے قائم کیے گئے 3 منزلہ آبسٹیٹرکس گائنی کمپلیکس میں 10 بیڈز کے ہائی ڈپینڈینسی یونٹ سمیت 60 بیڈز ہوں گے اور اسے 4.5 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے یو ایس ایڈکے مالی تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔

02

اس کمپلیکس کے قیام سے حاملہ خواتین اور مائوں کو حمل اور بچوںکی پیدائش کے دوران ہونے والی پیچیدگیوںکا بہتر طریقے سے علاج کرنے میں مدد ملے گی، صوبے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں یو ایس ایڈ کا تعاون نہایت قابل تعریف ہے،اس موقع پر امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ ایو ایس ایڈ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو ترجیح دیتی ہے کیونکہ یہ سماجی شعبے کا اہم حصہ ہوتے ہیں اور ان کے ذریعہ ہی کسی اچھے معاشرے کی بنیاد رکھی جاتی ہے،مائوں اور 5 سال سے کم عمر بچوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں تعاون یو ایس ایڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جناح اسپتال اور امریکی اداروں کے درمیان تعاون 1959 سے جاری ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ مزید مضبوط ہوتا جارہا ہے،انھوں نے یقین دلایا کہ یو ایس ایڈ اور امریکی حکومت صحت کے شعبہ میں تعاون جاری رکھیں گے،اس موقع پر جے پی ایم سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر تسنیم احسن نے اسپتال کی مجموعی کارکردگی اور خصوصاً گائنی کمپلیکس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، بعد ازاں صوبائی وزیر صحت اور امریکی سفیر نے کمپلیکس کا افتتاح کیا اور اس کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں