تین جماعتوں نے حکومت کے خلاف خفیہ منصوبہ بنا لیا ہے ن لیگی رہنما کا دعویٰ

پی ایس پی نے کراچی، عوامی تحریک نے لاہور اور تحریک انصاف نے اسلام آباد بند کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے، دانیال عزیز

شہروں کو بند کرنے کی ڈریس ریہرسل بھی کر لی گئی ہے، دانیال عزیز۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 جماعتوں نے حکومت کے خلاف خفیہ پلان بنا لیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹو دی پوائنٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے دعویٰ کیا کہ 3 سیاسی جماعتوں نے وفاقی حکومت کے خلاف خفیہ منصوبہ تیار کر لیا ہے اور اس کی ڈریس ریہرسل بھی کر لی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلان کے مطابق پاک سرزمین پارٹی نے کراچی، عوامی تحریک نے لاہور اور تحریک انصاف نے اسلام آباد بند کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان 3 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں تاہم ان کی جانب سے یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ وہ شہر کو کس طریقے سے بند کریں گے۔
Load Next Story