محکمہ انسانی حقوق میں ملازمین کے حقوق کی خلاف ورزی

تنخواہ نہ ملنے کے باعث وہ انتہائی کسمپرسی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

محکمہ انسانی حقوق میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات 250 ملازمین 4 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔ فوٹو: گوگل/فائل

MUMBAI:
اانسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک جانب انتہائی پروقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انسانی حقوق سے متعلق بڑھ چڑھ کر تقاریر کی گئیں۔

جبکہ دوسری جانب صورتحال یہ ہے کہ محکمہ انسانی حقوق میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات 250 ملازمین 4 ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں، ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جب بھی تنخواہ کا تقاضہ کیا جائے تو انھیں تسلیاں دے دی جاتی ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا جارہا، تفصیلات کے مطابق 10 دسمبر کو دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی انسانی حقوق کا دن منایا گیا اور انسانی حقوق سے متعلق آگاہی دی گئی۔




لیکن دوسری جانب خود محکمہ انسانی حقوق میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات 250 ملازمین 4 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں جنھیں سندھ بھر میں قائم ڈائریکٹوریٹ میں ماہ جولائی میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمتیں دی گئیں تھیں، ملازمین کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام تنخواہ سے متعلق استفسارپرانھیں صرف تسلیاں دینے پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ تنخواہ نہ ملنے کے باعث وہ انتہائی کسمپرسی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور وہ قرضوں کے بوجھ تلے دبتے جا رہے ہیں، ملازمین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہے کہ جلد از جلد ان کی تنخواہیں ادا کی جائیں ۔
Load Next Story