پاک چین اقتصادی راہداری خطے کی قسمت بدل دے گا وزیر اعظم نوازشریف

ملک میں نئی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو مراعات دے رہے ہیں، نواز شریف


ویب ڈیسک October 08, 2016
ملک میں نئی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو مراعات دے رہے ہیں، نواز شریف، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا یہ گیم چینجر ہے خطے کی قسمت بدل دے گا۔



گورنر ہاؤس پنجاب میں تاجروں کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے تاجر برادری کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح بنایا ان کے مسائل کے حل کےلئے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں کیونکہ تاجربرادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی سرمایہ کاری کرنے والوں سرمایہ کاروں کو مراعات دے رہے ہیں، تاجر برادری کو بھی چاہئے کہ وہ برآمدات کو بڑھانے کے لئے پیداواری صلاحیت اور معیار کو بہتر بنائے۔



وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ سی پیک گیم چینجر ہے خطے کی قسمت بدل دے گا۔



تاجروں کے وفد نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ٹیکسوں کی شرح کو کم اور دہرے ٹیکس ختم کئے جائیں جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں