سلمان خان کا ہتک عزت پر ٹی وی چینل کے خلاف 100 کروڑ روپے کا دعویٰ

اسٹنگ آپریشن میں اس بات کے کھلا ثبوت ہے کہ ادکار سلمان خان نے جودھ پور میں نایاب نسل کا شکار کیا تھا، ٹی وی چینل


ویب ڈیسک October 08, 2016
عدالتی بینچ کے جج ایس کے کٹھوال 18 نومبرکو کیس کی سماعت کریں گے۔ فوٹو: فائل

سلمان خان نے بھارتی نیوز چینل کے خلاف 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنے بے باک بیانات اورخیالات کے حوالے سے خاصے مشہور ہیں اور کسی نہ کسی کیس یا مشکل میں پھنسے ہی رہتے ہیں۔ اداکارکی جانب سے ممبئی ہائی کورٹ میں 1998 کے ہندوؤں کے لئے مقدس مانے جانے والے چنکارا ہرن کے غیرقانونی شکارکے حوالے سے ٹی وی چینل کے خلاف 100 کروڑروپے کا ہتک عزت کا کیس دائر کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سلمان خان چنکارہ اور کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمات سے بری

اداکارنے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ 1998 کے چنکارا کے غیرقانونی شکار کیس میں چینل کا خفیہ آپریشن بدنیتی پر مبنی اور ہتک آمیز تھا اس لیے عدالت چینل کو اسٹنگ آپریشن کو ریلیز کرنے سے روکے۔ دوسری جانب ٹی وی چینل کی جانب سے بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسٹنگ آپریشن میں اس بات کے واضح ثبوت ہے کہ سلمان خان نے جودھ پور میں نایاب نسل کے ہرن کا شکار کیا تھا۔ عدالتی بینچ کے جج ایس کے کٹھوال 18 نومبرکو کیس کی سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ 1998 میں سلمان خان کو راجستھان میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنی بلاک بسٹر فلم ''ہم ساتھ ساتھ ہیں'' کی شوتنگ میں مصروف تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔