بھارتی تاجر بھی مودی کے رنگ میں رنگ گئے اپنا ہی نقصان کرڈالا

بھارتی تاجروں کی جانب سے سبزیوں کی سپلائی روکنے کے باوجود پاکستانی تاجروں کا باہمی تجارت جاری رکھنے کا فیصلہ


ویب ڈیسک October 08, 2016
پاکستان کو سبزیوں کی سپلائی روکنے سے بھارت کو روزانہ 3 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ فوٹو: فائل

ایل او سی پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی دراندازی کے بعد سے سرحد پر شدید کشیدگی بدستور برقرار ہے اور بھارتی حکومت کے انتہا پسندانہ اقدامات کے بعد اب تاجروں نے مودی کے رنگ میں رنگتے ہوئے پاکستان کو سبزیوں کی سپلائی روک دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے تاجروں نے پاکستان کو ٹماٹر اور سبز مرچیں فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی تاجروں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالات معمول پر آنے تک سبزیاں پاکستان نہیں بھیجی جائیں گی۔ دوسری جانب پاکستانی تاجروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باوجود باہمی تجارت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کو ٹماٹروں کی فراہمی روک دی گئی ہے، ایک اندازے کے مطابق بھارت سے روزانہ کی بنیاد پر ٹماٹر کے 60 سے 70 ٹرک پاکستان سپلائی کئے جا رہے تھے جب کہ پاکستانی تاجروں کا کہنا ہے کہ بھارت سے سبز مرچ برآمد ہی نہیں کی جا رہی تو اس کی فراہمی روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستانی تاجروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سبزیوں کی سپلائی روکنے سے بھارت کو روزانہ 3 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |