رینجرزاہلکاروں کی ہلاکت کا مقدمہ درج تحقیقات شروع

حاکم علی اور عنایت کی میتیں تدفین کی غرض سے آبائی علاقوں کو روانہ


Staff Reporter December 12, 2012
سچل پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

سہراب گوٹھ میں رینجرز کی چوکی پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکاروں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی شب سہراب گوٹھ میں رینجرز کی چوکی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حوالدار حاکم علی اور سپاہی عنایت علی جبکہ ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر قمر پیرزادہ جاں بحق ہوگئے تھے ، سچل پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ، سچل پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد ہی ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔

دوسری جانب رینجرز کے ترجمان نے ایکسپریس کو بتایا کہ سہراب گوٹھ پر پیش آنے والے واقعے میں جاں بحق ہونے والے رینجرز کے حوالدار حاکم علی کی میت تدفین کی غرض سے آبائی علاقے تھرپارکر روانہ کردی گئی ، حاکم علی 3 بیٹوں اور ایک بیٹی کا باپ تھا ، سپاہی عنایت علی کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقے عمر کوٹ روانہ کی گئی، عنایت علی 3 بیٹوں اور 5 بیٹیوں کا باپ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔