امریکا کا روس پر صدارتی انتخابات سبوتاژ کرنے کے لیے سائبر حملوں کا الزام

سائبر حملوں کا مخصوص انداز یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہیکرز کو روسی حکومت اور ’’اعلی روسی حکام‘‘ کی پشت پناہی حاصل ہے، امریکا


ویب ڈیسک October 08, 2016
ان پیغامات کا بڑا حصہ امریکہ میں برسرِ اقتدار ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھتا ہے جس کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن ہیں۔ (فوٹو: فائل)

امریکا نے الزام لگایا ہے کہ روس امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے اور انہیں سبوتاژ کرنے کے لئے سیاسی تنظیموں پر سائبر حملے کر رہا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مخصوص انداز یہ ظاہر کرتا ہے کہ انہیں روسی حکومت اور ''اعلی روسی حکام'' کی پشت پناہی حاصل ہے۔ ان سائبر حملوں میں امریکی سیاسی جماعتوں اور ان کے اہم عہدیداروں کے ای میل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرکے بطورِ خاص وہ ''خفیہ'' پیغامات دیکھے گئے جن میں امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق دستاویزات، معلومات اور خیالات کا تبادلہ کیا گیا تھا۔ خود کو ''گوسیفر 2.0'' کہلانے والے ایک ہیکر نے اس ''سائبر واردات'' کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے یہ تمام معلومات ایک ویب سائٹ پر رکھ دی ہیں۔ ان پیغامات کا بڑا حصہ امریکہ میں برسرِ اقتدار ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھتا ہے جس کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن ہیں۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور الیکشن سیکیورٹی حکام نے روس پر سائبر حملوں کا الزام لگانے کے ساتھ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ ان طریقوں سے روس، امریکہ کے صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہونا چاہتا ہے۔ البتہ امریکی حکام نے یہ بھی کہا کہ اس طرح امریکی انتخابات کے نتائج بدلنا آسان نہیں؛ کیونکہ الیکشن کی سیکیورٹی کا نظام انتہائی مؤثر ہے۔

دوسری جانب ان الزامات کے جواب میں روس نے انہیں ''احمقانہ'' قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |