بارک اوباما كے دور میں نسلی تعصبات میں اضافہ ہوا سروے رپورٹ
امریكی عوام نے ملك كے عدالتی نظام میں پائے جانے والے نسلی تعصبات پر بھی تشویش كا اظہار كیا ہے،سروے
DUBAI:
امریكا میں كرائے گئے ایك سروے كے مطابق صدر بارك اوباما كے دور حكومت میں نسلی تفریق میں اضافہ ہوا ہے۔
سی این این اور او آر سی كی جانب سے كرائے گئے مشتركہ سروے كے مطابق 54 فیصد امریكیوں كا خیال ہے جب سے صدر بارك اوباما برسر اقتدار آئے ہیں سیاہ فاموں اور سفیدفاموں كے درمیان تعلقات بدتر ہوگئے ہیں ،جون كے مہینے میں كرائے گئے ایسے ہی ایك سروے میں 43 فیصد افراد نے ایسی رائے كا اظہار كیا تھا جس سے 11 فیصد اضافے كی نشاندہی ہوتی ہے۔
سروے نتائج ایسے وقت میں جاری كیے گئے ہیں جب بیشتر امریكی شہریوں كا خیال ہے كہ سیاہ فاموں كے خلاف تعصبات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، امریكی عوام نے ملك كے عدالتی نظام میں پائے جانے والے نسلی تعصبات پر بھی تشویش كا اظہار كیا ہے۔