پاکستانی ڈرامہ دیکھ کر نئے بھارتی فنکار سیکھتے ہیں سلیم شیخ

تمام سنیئر فنکاروں کو چاہیے وہ نئے فنکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

سلیم شیخ نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں نے مشترکہ طور پر محنت کی اورایک بار پھرسے اچھا ڈرامہ کرنے کے لیے تمام فنکاروں کوبیدار کیا۔ فوٹو: فائل

اداکار سلیم شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کے فنکاروں نے اپنے کام سے پڑوسی ملک کے ہدایتکاروں اور فنکاروں کو منہ توڑ جواب دیا ہے شاید وہ اس خوش فہمی میں مبتلا تھے کے اب پاکستان کا ڈرامہ کبھی بہتری کی طرف نہیں جا سکتا ۔


جب کہ ہندوستان میں پاکستان کا ڈرامہ دکھایا جاتا ہے تاکہ وہاں کے نئے فنکار سیکھ سکیں ۔ نمایندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا یہ بات سچ ہے کے ہمارا ڈرامہ ختم ہوچکا تھا مگر مرا نہیں تھادراصل ہم راہ سے بھٹک گئے تھے جب آنکھ کھلی تو بہت کچھ کھوچکا تھاسو ہمارے نوجوانوں نے مشترکہ طور پر محنت کی اورایک بار پھرسے اچھا ڈرامہ کرنے کے لیے تمام فنکاروں کوبیدار کیا آج پاکستان میں بہت اچھا ڈرامہ لکھا اور پیش کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں آج کے فنکار کو ماضی کے مقابلے میں محنت کی زیادہ ضرورت ہے آج سے20سال پہلے ڈرامے کے ایک معمولی کردار میں بھی کوئی شخص نظر آجاتا تھا تو لوگ اسے پسند کرنے لگتے تھے مگراب حالات کچھ مختلف ہیں ہماری نئی نسل کو دس گناہ زیادہ محنت کرنی پڑے گی جتنا معیاری کام کرینگے اتنا اچھا ہوگا۔

تمام سنیئر فنکاروں کو چاہیے وہ نئے فنکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور نوجوان اپنے سینئر کی عزت کریں اداکار سلیم شیخ نے کہاکہ فلم سے وابستہ افراد متحد ہوکر فلم کی بحالی کے لیے کام کریں اس درمیان اگر میری کہیں ضرورت ہو تو میں ہمیشہ کی طرح حاضر ہوں ہمارے ہاں فلم میں کام کرنے کے لیے بہت سے نئے چہرے ہیں جو سچائی سے کام کا جذبہ رکھتے ہیں اور فلم انڈسٹری کوبحال کرنا اور دیکھنا چاہتے ہیں حکومت اور متعلقہ لوگ ان کے ساتھ تعاون کریں۔
Load Next Story