’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ ‘‘ کے کھیل کی مقبولیت نے حیران کر دیا بینش چوہان

ڈرامہ ’’ ماسٹرعمردین جامکی ‘‘ کے آن ائیر ہونے کا انتظار ہے، اداکارہ کی ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو


Showbiz Reporter December 12, 2012
بینش چوہان نے کہا کہ اس ڈرامے میں ان کے مدمقابل اداکارنعمان اعجاز ہیں جبکہ اس کے ڈائریکٹرمیرمحمد اورمصنف خلیل الرحمان قمر ہے۔ فوٹو : فائل

MUMBAI: ٹی وی کی معروف اداکارہ بینش چوہان نے کہا ہے کہ 'ایکسپریس انٹرٹینمنٹ' سے ٹیلی کاسٹ ہونیوالے میرے خصوصی کھیل 'لویوقسم سے' اور ' مانو' کے زبردست رسپانس نے مجھے حیران کر دیا۔ میرے نزدیک سنگل پلے کا اتنا اچھا رسپانس نہیں مل سکتاتھا۔

لیکن 'ایکسپریس انٹرٹینمنٹ ' کے ملک بھر میں بسنے والے ناظرین نے ان ڈراموں کو بہت پسند کیا اور میری اداکاری کو بہت سراہا گیا ، جس پر بے حد خوش ہوں۔ ان خیالات کااظہار بینش چوہان نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ویسے تو بہت سے پرائیویٹ چینلز سے میرے ڈرامے آن ائیرہیں اورجلد ہی آن ائیربھی ہونگے لیکن مجھے شدت کے ساتھ 'ایکسپریس انٹرٹینمنٹ' کے لیے بنائے گئے ڈرامے ' ماسٹرعمردین جامکی ' کے آن ائیر ہونے کا انتظار ہے۔ اس ڈرامے میں میرے مدمقابل اداکارنعمان اعجاز ہیں جب کہ اس کے ڈائریکٹرمیرمحمد اورمصنف خلیل الرحمان قمر ہے۔

3

ڈرامے کی کہانی اس قدربہترین ہے کہ مجھے اس کے آن ائیرکا شدت سے انتظارہے۔ مجھے امید ہے کہ جب یہ ڈرامہ ناظرین ٹی وی پردیکھیں گے تووہ بہت انجوائے کرینگے۔انھوں نے کہا کہ میں اپنے فنی سفرمیں بہت سے کردارنبھاچکی ہوں لیکن اس ڈرامے میں ، میں ایک منفرد کردار میں دکھائی دونگی جو سب کو پسند آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں