کاجول نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی سے متعلق بیان پر اجے دیوگن کی حمایت کردی

پاکستانی فنکاروں کے معاملے پر غیر سیاسی اور صحیح مؤقف اپنانے پر اپنے شوہر پر فخر ہے، بالی ووڈ اداکارہ کاجول

پاکستانی فنکاروں کے معاملے پر غیر سیاسی اور صحیح مؤقف اپنانے پر اپنے شوہر پر فخر ہے، بالی ووڈ اداکارہ کاجول، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی سے متعلق اپنے شوہر و اداکار اجے دیوگن کے بیان کی حمایت کردی۔

بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کا معاملہ کافی دنوں سے زیر بحث ہے اور اس معاملے پر فلم نگری دو حصوں میں بٹ گئی ہے جب کہ کئی نامی گرامی فنکاروں نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی کی حمایت کردی ہے جس میں اجے دیوگن ، انوپم کھیراور اکشے کمار سمیت متعدد اداکار شامل ہیں لیکن اب اداکارہ کاجول بھی پاکستانی اداکاروں پر پابندی کی حمایت میں بول اٹھی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اجے دیوگن بھی پاکستانی فنکاروں کے خلاف زہر اگلنے لگے


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اجے دیوگن نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اب ان کی اہلیہ کاجول نے بھی ان کے مؤقف کی حمایت کردی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کاجول کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کے معاملے پر غیر سیاسی اور صحیح مؤقف اپنانے پر اپنے شوہر پر فخر ہے۔



 
Load Next Story