چیک ریپبلک میں بوئنگ طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا

پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری مرتبہ جہاز کو کامیابی سے لینڈ کرالیا۔

پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری مرتبہ جہاز کو کامیابی سے لینڈ کرالیا۔ فوٹو:اسکرین گریب

چیک ریپبلک میں مسافروں سے بھرا بوئنگ طیارہ لینڈنگ کے دوران تیز ہوا کے باعث حادثے سے بال بال بچ گیا۔

وسطی یورپ کے ملک چیک ریپبلک کے دارالحکومت پراگ میں مسافروں سے بھرا طیارہ اس وقت حادثے سے بال بال بچ گیا جب وہ ایئرپورٹ پر لینڈںگ کی کوشش کررہا تھا اور اس دوران تیز ہوا کے باعث طیارے کو اتارنا مشکل ہوگیا اور اس طرح وہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔ لینڈنگ کے دوران بے قابو طیارے کے ٹائر بھی زمین سے ٹکرائے جب کہ پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری مرتبہ جہاز کو کامیابی سے لینڈ کرالیا۔


طیارے کی لینڈنگ کے منظرکو وہاں موجود ایک مقامی کمیرہ مین نے اپنے کمیرے میں محفوظ کرلیا جسے بعد ازاں اس نے یوٹیوب پر اپلوڈ کردیا جسے اب تک کئی لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹس پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوررہی ہے اور لوگ پائلٹ کی مہارت اور بہادری کی تعریف کررہے ہیں۔

Load Next Story