ٹام کروز کی نئی فلم ’’ جیک ریچر ‘‘ کا لندن میں ورلڈ پریمئر

لی چائلڈ بکس میں جیک ریچر کا قد مجھ سے لمبا ہے،مصنف نے اعتراض نہیں کیا ،اداکار

ٹام کروز کا کہنا تھا کہ فلم کے لیے انھوں نے نیند خراب کی ، اور دن رات جاگ کر36 سے 48 گھنٹے بھی کام کیا ہے۔ فوٹو : فائل

لندن میں ٹام کروز کی نئی فلم ، جیک ریچر ، کا ورلڈ پریمیئر ہوا۔ ریڈ کارپٹ پریمیئر میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ٹام کروز نے فلم میں خود پر اٹھنے والے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا، کہ لی چائلڈ بکس میں جیک ریچر کا قد ان سے لمبا ہے ، لیکن کسی کا لمبا ہونا کردار نہیں بلکہ خصوصیت ہے ۔




ٹام کروز نے کہا کہ اس معاملے پر انھوں نے فلم کے مصنف سے بات کی تھی ، جس پر انھیں کوئی اعتراض نہیں تھا،ان کا کہنا تھا کہ فلم کے لیے انھوں نے نیند خراب کی ، اور دن رات جاگ کر36 سے 48 گھنٹے بھی کام کیا ہے ، فلم پریمئر پر اپنے پسندیدہ اسٹار کو دیکھنے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ،ٹام کروز کا کہنا تھا کہ ہالی وڈ اسٹارٹام کروز کہتے ہیں ، کہ کسی کا لمبا ہونا کردار نہیں بلکہ خصوصیت ہے ، جیک ریچر ، امریکا بھر میں 21 دسمبر کوریلیز کی جائے گی۔
Load Next Story