ٹیلی کام سیکٹر گروتھ ریٹ بڑھاسکتا ہے ساجد محمود

شعبے کے ملٹی ڈائمنشن ڈیٹاسے چین کی طرح 80 فیصدجرائم پیشہ عناصر کی ٹریکنگ ممکن ہے


Kashif Hussain December 12, 2012
400 موبائل ٹاورز شمسی توانائی پر منتقل کردیے، چیف کمرشل آفیسر چائنا موبائل پاکستان۔ فوٹو: فائل

زونگ کا تھری جی لائسنس کے سابقہ انفارمیشن میمورنڈم کے تحت بیک وقت 7 بڑے شہروں میں تھری جی کی سہولت کی فراہمی کیلیے فائونڈیشن ورک تکمیل کے قریب ہے۔

ٹیلی کام انڈسٹری میں 10 فیصد ترقی ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 1.4 فیصد اضافے کا سبب بنتی ہے، ٹیلی کام انڈسٹری کو ترقی دے کر ملک کی معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جاسکتا ہے، ٹیلی کام انڈسٹری کے ملٹی ڈائمنشن ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے چین کی طرح 80 فیصد کرائم میں ملوث عناصر کی ٹریکنگ کی جاسکتی ہے۔

چائنا موبائل پاکستان(زونگ) کے چیف کمرشل آفیسر ساجد محمود نے ''ایکسپریس'' سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ سیکیورٹی اور جنریٹرز کے ذریعے بجلی کے استعمال سے ٹیلی کام انڈسٹری کی آپریٹنگ لاگت بڑھ رہی ہے، سرفہرست کمپنیاں آپریٹنگ پرافٹ ضرور کمار ہیں لیکن نیٹ پرافٹ منفی ہے، چائنا موبائل نے اپنی 6 ہزار سائٹس میں سے 400 کو 100 فیصد شمسی توانائی پر منتقل کردیا ہے، مزید 100 سے 200 سائٹس شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، اس کے ساتھ بائیو گیس کے ایک پائلٹ پراجیکٹ پر بھی کامیابی سے کام مکمل کرلیا گیا جس میں زونگ کی پیرنٹ کمپنی کے چین میں تجربے اور مہارت سے استفادہ کیا گیا ہے۔

04

جرائم کی وارداتوں میں موبائل فون کے استعمال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپریل 2012 سے تمام موبائل فون کمپنیاں کنکشن خریدنے والے کے علاوہ کنکشن فروخت کرنیوالے اور استعمال کرنیوالے کا تمام ڈیٹا مرتب کر رہی ہیں جو چند سیکنڈز میں متعلقہ اداروں کو فراہم کیا جاسکتا ہے اور ٹیلی کام انڈسٹری کی اس ملٹی ڈائمنشن انفارمیشن کو موثر طریقے سے استعمال کرکے چین کی طرح 80 فیصد جرائم کی 80 فیصد وارداتوں میں کرائم ٹریکنگ کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام انڈسٹری ملکی مفاد اور شہریوں کی جان مال کے تحفظ کیلیے حکومت کے ہر فیصلے پر عمل درآمد کیلیے تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں