بھارتی شہرمیں ہندوؤں کا سلمان کیخلاف مظاہرہ پتلا نذرآتش

شدت پسند تنظیم سنگیت سوم نے سلمان خان کی طرف سے پاکستانی فنکاروں کے حق میں دئے گئے بیان کے خلاف مظاہرہ کیا


News Agencies October 09, 2016
سلمان خان نے بھارتی نیوز چینل کے خلاف 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی شہر مظفر نگر میں ہندوانتہا پسندوں نے اداکار سلمان خان کے خلاف مظاہرہ کیا اورمظاہرین ان کا پتلا بھی نذرآتش کیا۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق مظفرنگر کے علاقے کوہٹلی ٹاؤن میں بی جے پی ایم ایل اے سے وابستہ شدت پسند تنظیم سنگیت سوم نے سلمان خان کی طرف سے پاکستانی فنکاروں کے حق میں دئے گئے بیان کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سلمان خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کا پتلا نذرآتش کیا ۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر سلمان خان نے رویہ نہ بدلا توان کی فلموں کا بائیکاٹ کیاجائے گا۔ چند روز پہلے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سلمان خان نے بیان دیا تھا کہ پاکستانی فنکار دہشتگرد نہیں ہیں اس لیے ان کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے اور فن اور دہشتگردی کو آپس میں نہ ملایا جائے۔

دوسری طرف اداکار سلمان خان نے بھارتی نیوز چینل کے خلاف 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی جانب سے ممبئی ہائی کورٹ میں 1998کے ہندوؤں کے لیے مقدس مانے جانے والے چنکارا ہرن کے غیرقانونی شکار کے حوالے سے ٹی وی چینل کے خلاف 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا کیس دائر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں