حمزہ گھانچی نے فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری بنانے والوں میں نام لکھوا لیا
اوپنر نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے پی ٹی وی کے خلاف ناٹ آؤٹ300 رنز بنائے
لاہور:
کراچی وائٹس کے حمزہ گھانچی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری یا زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں اپنا نام لکھوا لیا، ایک اننگز میں سب سے زیادہ501 رنز بنانے کا اعزاز سابق ویسٹ انڈین اسٹار برائن لارا کے پاس ہے جنھوں نے2 جون 1994کو ورکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈرہم کیخلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
پاکستان کے حنیف محمد499 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، اسٹائلش بیٹسمین نے8 جون 1959میں کراچی کی نمائندگی کرتے ہوئے بہاولپور کیخلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا،آفتاب بلوچ 428 اور نوید لطیف394 رنز بنا چکے ہیں، ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کو2 بار ٹرپل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
اوپنر نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے پی ٹی وی کے خلاف ناٹ آؤٹ300 رنز بنائے، پھر ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں قائد اعظم ٹرافی2012-13 کے دوران لاہور راوی کی طرف سے کھیلتے ہوئے 308 رنز اسکور کیے تھے۔