پاکستان کے معاشی استحکام میں بہتری آئی ہے موڈیز

مجموعی قرضے 11.1 فیصدکی نسبت 10 فیصد تک آجائیں گے، عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ


INP October 09, 2016
موڈیزنے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بہترہورہی ہے۔ فوٹو: فائل

درجہ بندی کرنیوالے عالمی مالیاتی ادارے موڈیزنے اپنی رپورٹ میںکہاہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام میں بہتری آئی ہے۔

پاکستان نے پہلی دفعہ عالمی مالیاتی فنڈ کا پروگرام مکمل کیاہے اورچین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، اگلے سال جون میںمالی سال کے اختتام پرمجموعی قومی پیداوارکی شرح نمو4.9فیصدتک ہونے کاامکان ہے جو2008 کے بعد سے تیز ترین شرح ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موڈیزنے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بہترہورہی ہے۔ اپنی حالیہ رپورٹ میں موڈیز نے کہاکہ اگلے سال کے اختتام تک پھنسے ہوئے قرضے جون2016کے اختتام تک 11.1 فیصدکے مقابلے میں کم ہوکرمجموعی قرضے 10فیصدتک آجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں