اسحاق ڈارکو جنوبی ایشیاء میں سال کے بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ دے دیا گیا

اخبارنے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کووزیر خزانہ آف دی ایئر کے ایوارڈ کیلیے باقاعدہ تحریری طور پر آگاہ کردیا

ایوارڈ کی تقریب دی ولرڈ انٹرکانٹیننٹل ہوٹل واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوئی۔ فوٹو: افئل

KARACHI:
امریکا میں اخبارایمرجنگ مارکیٹنگ نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو2016 کے لئے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیرخزانہ قراردیتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا جو پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے وصول کیا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے اخبارایمرجنگ مارکیٹنگ نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو2016 کے لئے جنوبی ایشیا کے بہترین وزیرخزانہ قراردیتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا، ایوارڈ کی تقریب دی ولرڈ انٹرکانٹیننٹل ہوٹل واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوئی۔ اخبارایمرجنگ مارکیٹنگ نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکووزیرخزانہ آف دی ایئر کے ایوارڈ کے لئے باقاعدہ تحریری طور پرآگاہ کردیا تھا لیکن اسحاق ڈارنے ایل او سی کی صورتحال، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی وجہ سے دورہ واشنگٹن منسوخ کردیا تھا جس کے باعث ان کا ایوارڈ امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیرجلیل عباس جیلانی نے وصول کیا۔




ایمرجنگ مارکیٹنگ نامی اخبارکی جانب سے وزیرخزانہ کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا کہ بین الاقوامی فنانشل مارکیٹ پراس وقت مشکل وقت ہے اوربین الاقوامی فنانشنل مارکیٹ کے بحران میں ہونے کے باوجود وزیر خزانہ ا سحاق ڈارکی اپنے ملک و قوم کی فنانسز و مالی معاملات کی قیادت قابل تحسین ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ وزیر خزانہ ا سحاق ڈارنے جب سے اپنے ملک کے وزیرخزانہ کاعہدہ سنبھالا اور جواقدامات اٹھائے اس کے نتیجے میں پاکستان کی اقتصادی ومالی حالت بہت بہتر ہوئی ہے جب کہ عالمی فنانشل مارکیٹ بحران کا شکار ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستانی معیشت روز بروز بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے اس بات کی تعریف کررہے ہیں کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔
Load Next Story