مرتے دم تک بھلائی کے کام کرتا رہوں گا عبدالستار ایدھی

پاکستان میں غربت کے خاتمے سے دہشت گردی ختم ہوگی، امن کی اپیل کرتا ہوں

ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ کی مریضوں میں امداد تقسیم کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو اے ایف پی

SUKKUR:
میں ایک فقیر آدمی ہوں عوام کی خدمت کرنے نکلا ہوں اور مرتے دم تک انسان کی بھلائی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

ان خیالات کا اظہار ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ مولانا عبدالستار ایدھی نے سول اسپتال مکلی ٹھٹھہ میں مریضوں میں امداد تقسیم کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں کچرا چننے والے سے لیکر ہر شخص اسے امداد دیتا ہے جسے غریب لوگوں میں تقسیم کر دیتا ہوں۔ پاکستانی قوم جیسی کوئی قوم نہیں اگر یہاں غربت کا خاتمہ ہو جائے تو دہشت گردی بھی ختم ہو جائیگی۔




انھوں نے کہا کہ نیک کام ہر انسان کوکرنا چاہیے، نیک کام کرو گے تو اللہ کے نزدیک رہو گے۔ پولیس نہیں نیک کام امن قائم کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، اس کی قدر کرتا ہوں۔ امن کی خاطر طالبان سے بھی اپیل کرچکا ہوں اور تمام لوگوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ خدارا آپس میں اتحاد سے رہیں اور بھائی چارے کی فضا قائم کریں۔ عبدالستار ایدھی نے سول اسپتال میں داخل غریب بچوں کو بیس بیس ہزار روپے 6 لاکھ 30 ہزار کی صورت میں تقسیم کیے اور وہیل چیئر بھی دی۔
Load Next Story