پاکستان کی سفارتی تنہائی کی باتیں درست نہیں طارق فاطمی

کچھ لوگ فوج، حکومت میں اختلافات چاہتے ہیں، امریکا کو بتا دیا امتیازی سلوک نہ کرے


این این آئی October 09, 2016
ہم محدود صلاحیتوں کی وجہ سے سب کیخلاف بیک وقت کارروائی نہیں کر سکتے،امریکاکے طارق فاطمہ۔ فوٹو: فائل

MUMBAI: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہاہے کہ پاکستان کی سفارتی تنہائی کی باتیں درست نہیں، کچھ لوگ فوج اور سول حکومت کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں، وزیر خارجہ کا عہدہ سرتاج عزیز کے پاس ہی ہے اوروہ اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔

ایک انٹرویومیں انھوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسزکی ہر قسم کے دہشت گردوں کیخلاف بلا امتیازکارروائی جاری ہے،ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے بعد کسی کو شک نہیں رہناچاہیے، ہم محدود صلاحیتوں کی وجہ سے سب کیخلاف بیک وقت کارروائی نہیں کر سکتے، امریکا کے بھارت کو ترجیح دینے سے خطے میں تناؤ بڑھے گا، پاکستان نے امریکا کو بتا دیا کہ وہ ہم سے امتیازی سلوک نہ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں