اپوزیشن نے 30 اکتوبر کے احتجاج میں شمولیت سے انکار کر دیا

عمران کے انفرادی فیصلوں کے باعث پی ٹی آئی اور اپوزیشن میں اختلاف، گرینڈ الائنس التوا کا شکار


عامر خان October 09, 2016
تصادم کی صورتحال پیدا ہوئی تو اپوزیشن تحریک انصاف کا ساتھ نہ دینے کی پالیسی اختیار کر سکتی ہے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے انفرادی فیصلوں کے سبب پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات پیداہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رویے کے باعث اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ الائنس کی تشکیل کا معاملہ التواکا شکار ہوگیا ہے۔ ملک کی اہم اپوزیشن جماعتوں نے عمران خان کی پالیسیوں کے سبب مستقبل میں تحریک انصاف کومشترکہ حزب اختلاف کے پلیٹ فارم میں شامل نہ کر نے کاعندیہ دے دیاہے۔

اپوزیشن نے پی ٹی آئی کے 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا حصہ بننے سے بھی انکارکردیاہے۔ اپوزیشن کے اہم ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کے اہم رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پیپلزپارٹی کی قیادت پرسیاسی تنقید کرنے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت سمجھتی ہے کہ عمران خان اورپی ٹی آئی قیادت کی موجودہ سیاسی پالیسیوں کے سبب اپوزیشن کامشترکہ اتحاد اب تک قائم نہیںہوسکاہے۔ اپوزیشن کے اہم رہنما نے پی ٹی آئی کی قیادت کواپوزیشن کے پیغام سے آگاہ کردیاہے کہ 30 اکتوبر کو اسلام آبادبند کرنے کی پالیسی پر نظر ثانی کی جائے۔

اگر پی ٹی آئی کی پالیسی کے سبب کوئی واقعہ یا تصادم کی صورتحال پیدا ہوئی تو اپوزیشن تحریک انصاف کا ساتھ نہ دینے کی پالیسی اختیار کر سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں