ڈاکوؤں نے کوچ لوٹ لی مقابلے میں خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار

ملزمان مسافروں کے بھیس میں سوار تھے، چیکنگ کے باوجود ملزمہ مٹھائی کے ڈبوں میں موجود پستول گاڑی میں لے گئی


Nama Nigar December 12, 2012
ملزمان مسافروں کے بھیس میں سوار تھے، چیکنگ کے باوجود ملزمہ مٹھائی کے ڈبوں میں موجود پستول گاڑی میں لے گئی۔ فوٹو: فائل

لوٹ مار کی واردات کے بعد پولیس نے فائرنگ کے تبالے میں ایک مرد اور عورت کو گرفتار کرلیا۔

پولیس انکی گرفتاری ظاہر کرنے سے گریز کر رہی ہے، تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب حیدرآباد سے میر پور خاص جانیوالی مسافر کوسٹر سے 6 نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت لوٹ مار شروع کر دی جب گاڑی حیدرآباد سے کھپنہ چوری پنجی جارہی تھی، اور ٹنڈو والہ یار تھانے کی حدود ساتھی ہوٹل کے قریب پہنچنے تک لاکھوں روپے نقدی، درجنوں موبائل فون و قیمتی سامان لوٹتے رہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایک خاتون حیدرآباد سے میر پور خاص جانے کے لیے بس میں سوار ہوئی تھی جس کے پاس مبینہ طور پر مٹھائی کے ڈبے تھے اس دوران پولیس نے چیکنگ کی لیکن مٹھائی کے ڈبے چیک نہیں ہوئے جن میں ہر ایک ڈبے میں ٹی ٹی پستول تھا 'کھاسری کے قریب خاتون نے بس میں سوار اپنے ساتھیوں کو ٹی ٹی پستول تھما دی جنہوں نے مسافروں سے لوٹ مار شروع کر دی۔

3

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماچھی ہوٹل پر پولیس چوکی کے آنے سے قبل بس ڈرائیور نے انڈیکیٹر دینا شروع کر دیے اور بس کو نہیں روکا جسے کے بعد پولیس نے کوسٹر کا تعاقب کیا اس سے قبل مسلح افراد بس روک کر فرار ہوگئے۔ بس ڈرائیورکے مطابق پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں خاتون خوف کے مارے رکی اور پلٹ گئی جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے خاتون اور اس کے ایک ساتھی کو حراست میں لیا تاہم انکی گرفتاری ظاہر کرنے سے گریز کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں