حکومت ملک بچانے کی فکر کرے علامہ عباس کمیلی

کالعدم تنظیموں کے ساتھ نرم پالیسی ختم کی جائے، حیدرآباد میں پریس کانفرنس


Numainda Express December 12, 2012
وفاقی وزیر داخلہ کو دہشتگردی کے خاتمے کا ٹاسک دیا جائے، سربراہ جعفریہ الائنس

جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ محمد عباس کمیلی نے کہا ہے کہ حکومت کالعدم تنظیموں کے بارے میں نرم گوشہ کی پالیسی ختم کر کے صرف ملک بچانے کی فکر کرے۔

امن وامان کے حوالے سے محرم کے 10 روز تک اختیار کی گئی حکمت عملی جاری رکھتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک کو دہشت گردی کے خاتمے کا ٹاسک دیا جائے،حیدرآبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ حکومت، پولیس اور رینجرز کامحرم میں ملک بھر میں مجالس اورجلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے خاطرخواہ انتظامات کرنے پر شکریہ اداکرتے ہیں۔

4

تاہم عاشورہ کے فوراً بعد قتل وغارت گری کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا اور اب خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایاجارہاہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ پیمرا ٹی وی چینلز کو پابند کرے کہ وہ کالعدم تنظیم اور انتہا پسندتنظیموں کے کسی رہنماء کو اظہار رائے کا موقع نہ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں