ٹوئٹر کا نیا فیچر
Periscope کا لنک ٹوئٹر کے پیج پر دیا جاسکے گا
سماجی ویب سائٹس اپنے یوزرز کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دے کر اپنی اپنی سائٹ کو استعمال کنندگان کے لیے پُرکشش ترین بنانے کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔ ایسا ہی کیا ہے ٹوئٹر نے۔
ٹوئٹر نے اپنے یوزرز کے لیے ایک نیا آپشن متعارف کیا ہے۔ اس آپشن کے ذریعے ٹوئٹر کے استعمال کنندگان کو یہ سہولت میسر آئے گی کہ وہ لائیو وڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن Periscopeٹوئٹر پر لاگ ان رہتے ہوئے استعمال کر سکیں گے۔
اس آپشن کے تحت ٹوئٹر کے وہ یوزر جو Periscope سے بھی وابستہ ہے، اس لائیو وڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کے اپنے پروفائل کا لنک اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دے سکیں گے۔ ٹوئٹر کا یہ نیا فیچر اسی طرح کا ہے جس طرح کا فیچر اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ نے گذشتہ سال متعارف کرایا تھا۔ اس فیچر کے تحت ٹوئٹر کے صارفین کو اپنا وائن پر بنے پروفائل کا لنک ٹوئٹر پر دینے کی سہولت حاصل ہوگئی تھی۔
اگر آپ Periscope کے بہت سرگرم یوزر ہیں تو آپ کو ٹوئٹر پر اپنی محبوب ایپلی کیشن Periscope کا لنک خود دینے کی ضرورت نہیں، بل کہ ٹوئٹر ازخود آپ کے پیج پر یہ لنک سامنے لے آئے گا۔
ٹوئٹر کی طرف سے متعارف کرایا جانے والا یہ نیا آپشن یوزر کی بائیو کے ساتھ Periscope کا آئیکون لیے نمودار ہوگا۔ اس نئے فیچر کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ جب آپ ٹوئٹر پر آن لائن ہوں گے تو یہ دمکنا شروع ہوجائے گا اور اس طرح یہ دوسروں کو بتا رہا ہوگا کہ آپ Periscope پر لائیو ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے Periscope پروفائل کے لنک کو ایکٹیویٹ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے ٹوئٹر پروفائل پیج پر موجود ''ایڈٹ پروفائل'' کے آپشن پر کلک کریں، اس کے بعد وہ باکس چیک کریں جس پر لکھا ہوگا "show my Periscope profile" آپ کا لنک موجود ہے، اس لنک کی بدولت اب آپ ٹوئٹر پر رہتے ہوئے اپنے Periscope پروفائل سے بھی وابستہ رہ سکتے ہیں۔