لنڈی کوتل میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق

پانچوں افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں، پولیٹکل تحصیلدار ارشاد خان


ویب ڈیسک October 09, 2016
لاشوں کی تدفین کے لئے ورثا کو ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم فراہم کردی گئی ہے، ارشاد خان۔ فوٹو: ایکسپریس/اسکرین گریب

نیکی خیل میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔

پولیٹیکل تحصیلدارارشاد خان کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر 5 افراد کی لاشیں گھر کے ملبے سے نکال لی ہیں جب کہ مزید افراد کی تلاش کے لئے کارروائی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کی تدفین کے لئے ورثا کوایک لاکھ روپے نقد فراہم کردیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |