ایف بی آر نے گلگت بلتستان کلکٹریٹ قائم کردیا

400 سے زائد نئی آسامیوں کی سمری منظوری کیلیے وزارت خزانہ کو بھجوادی گئی ہے


Irshad Ansari July 25, 2012
کلکٹریٹ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کا حوالہ دے کر قائم کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کلکٹریٹ گلگت بلتستان کیلیے گریڈ20کے ایک کلکٹر،گریڈ19کے 4 ایڈیشنل کلکٹرز سمیت گریڈ 18، 17 کے افسران کے علاوہ 300سے زائد سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، انسپکٹرز و سپاہی تعینات کرنے کیلیے 400 سے زائد نئی آسامیوں کی سمری منظوری کیلیے وزارت خزانہ کو بھجوادی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے سپریم کورٹ ازخود نوٹس کیس کا حوالہ دے کر گلگت بلتستان کیلیے الگ سے مکمل کلکٹریٹ قائم کردیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے اور آرڈر میں گلگت بلتستان میں غیرقانونی اور نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے اور ان نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کو ضبط کرکے ان گاڑیوں کو استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے اس کیلیے خصوصی کمیٹی اور ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں